سابق وفاقی وزیر علی محمد خان آٹھویں بار گرفتار

61

مردان: سابق وفاقی وزیر علی محمد خان آٹھویں بار گرفتار کرلئے گئے ۔ سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کوآٹھویں بار گرفتار کیاگیاہے۔

 

علی محمد خان کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مردان کا علی محمد کو تھری ایم پی او کے تحت حکم جاری ہوا ۔سیشن کورٹ کی جانب سے علی محمد خان کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا لیکن رہائی کے فوری بعد ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔

 

مردان میں سیشن جج انعام اللہ نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی ضمانت منظور کی تھی۔عدالت نے علی محمد خان کو 5 لاکھ روپےکے مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا تھا ۔ علی محمد خان اینٹی کرپشن کے مقدمے میں گرفتار ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.