‘نیو نیوز’ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اینکر متعارف کرانے والے سب سے پہلا چینل بن گیا

134

 

لاہور: پاکستانیو کا سب سے پسندیدہ چینل، میڈیا انڈسٹری میں ذمہ دارانہ صحافت کا علمبردار۔ پاکستانیو کی آواز”نیونیوز”جدید ٹیکنالوجی میں بھی سب سے آگے نکل گیا۔نیونیوز نے ملکی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی ذہانت کی اینکر متعارف کرادی۔

 

نیو نیوز پر مصنوعی ذہانت کی  حامل نیوز اینکر نےحقیقی اینکر سے گفتگو کی۔

 

بلیٹن  کے دوران مصنوعی اینکر نے بریک بھی اناؤنس کی۔

 

 

ایک ایسی ٹیکنالوجی جس نے پوری دنیا میں ایک انقلاب برپا کر رکھا ہے ۔ کیا مغرب ، کیا ایشیا تو  کیا امریکا ہرطرف آرٹیفیشل انٹیلی جنس کاچرچا ہو رہا ہے۔ لیکن پاکستان میں پہلی بار ذمہ دارانہ صحافت کا علمبردار میڈیا چینل’ نیو نیوز’  جدید ٹیکنالوجی میں سب سے آگے نکل گیا۔

 

نیو نیوز نے پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ  آرٹیفیشل انٹیلی جنس  نیوز اینکر پرسن متعارف کرا دی۔

 

آرٹیفیشل ربوٹک نیوز اینکر نے کہا کہ میں ‘نیو نیوز’ کی ٹیم کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں۔ نیو نیوز  نے مجھے یہ موقع دیا کہ میں پاکستانیو کے پسندیدہ چینل کی سکرین پر آ سکوں میرے لیے یہ بہت اعزاز کی بات ہے۔

 

آرٹیفیشل ربوٹک نیوز اینکر نے مزید کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو پاکستان میں لے آ کر  پاکستانیوں کا حق ہے۔ پس میں سمجھتی ہوں کہ  ہر نئی آنے والی ٹیکنالوجی کو مثبت انداز  میں اپنانا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.