روس بھی کلسٹر بم استعمال کرسکتا ہے : روسی صدر کا امریکہ کو جواب

42

ماسکو:روسی صدر ولادی میر پیوٹن کاکہنا ہےکہ ضرورت پڑنے پر کلسٹر بم استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے امریکہ کی طرف سے یوکرین کو کلسٹر بم دینے کے معاملے میں کہاکہ ہمارے پاس بھی کلسٹر بم ہیں جس کو ضرورت پڑنے پر استعمال کیاجاسکتا ہے ۔روس کے صدر پیوٹن کاکہنا ہے کہ اگر ہمارے خلاف کلسٹر ہتھیار استعمال ہوئے تو ہمیں بھی جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے۔

 

 

واضح رہے کہ روس سے لڑائی کے لیے امریکہ نے یوکرین کو کلسٹر گولہ بارود دینے کا اعلان کیا تھا جبکہ یوکرین نے اس قدم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے شہری علاقوں پر ان کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔تباہی کی وجہ سے ان کے استعمال پر پابندی ہے۔

 

 

تبصرے بند ہیں.