مہنگائی کی ستائی عوام کو بجلی کا "جھٹکا” لگانے کی تیاری

39

اسلام آباد : بجلی کے بنیادی ٹیرف میں تقریباً 5 روپے تک اضافے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔ وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ تک اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا اعلان آج ہی متوقع ہے۔
اضافے کے بعد اوسطاً فی یونٹ قیمت 24 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 30 روپے تک ہو جائے گی۔ ٹیکس اور سلیبس کے ساتھ اوسطاً فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.