پاکستان میں بوہری برادری نے بھی آج عید الاضحیٰ عقیدت و احترام سے  منا رہی ہے

64

کراچی:پاکستان میں بوہری برادری بھی آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ  منا رہی ہے۔

 

ذرائع   کے مطابق کراچی میں بوہری برادری کی نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا۔ کراچی کےمختلف علاقوں  میں بھی بوہری برادری نے  نماز عید کی ادائیگی کی۔ ایک دوسرے کو گلے مل کرعید کی مبارکباد دی۔نماز عید کے بعد بوہری برادری سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مصروف۔

 

واضح رہے کہ بوہری برادری مصری کلینڈر کے حساب سے اسلامی سال کا آغاز کرتی ہے اور سارا سال اسی پر عمل پیرا رہتی ہے۔ اس کلینڈ کے تحت اُن کے اپنے طریقہ کار کے تحت سال کا آغاز اور اسلامی ماہ شروع ہونے کے دن مخصوص کیے ہوئے ہیں۔

 

اس حساب سے بوہری  برادری رمضان المبارک، عید الفطر اور عید الاضحیٰ سمیت سال کے تمام اسلامی ماہ چاند سے ایک یا دو روز قبل مناتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.