الاکنڈ: خیبر پختونخوا کے علاقے مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ کے نواحی علاقے بگردرہ میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق رشتے کے تنازع پر مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ رات گئے ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ ملزمان مقتولین کے رشتہ دار ہیں اور واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی۔
لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.