آئی ایم ایف سے معاہدہ ،کیا پاکستان نے تمام شرائط پوری کردیں؟

106

اسلا م آباد :کیا پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں اور آئی ایم کے ساتھ جلد معاہدہ ہوجائے گا۔ اس بارے میں آئی ایم ایف کے چیف ناتھن پورٹر نے کہا پاکستان نے شرائط کے مطابق اقدامات کیے ہیں۔ آئی ایم ایف چیف کاکہنا ہے کہ گزشتہ چند روز میں پاکستان نے قرض پروگرام بحالی کی کوششیں کی ہیں، اسلام آباد نے آئی ایم ایف شرائط کے مطابق اقدامات کیے ہیں۔

 

 

ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات میں بجٹ کا پاس ہونا بھی شامل ہے، مہنگائی کو کم کرنے کےلیے پالیسی ریٹ سخت کیا گیا ہے۔ نئے بجٹ میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کےلیے اقدامات کیے گئے جبکہ ترقیاتی اور سماجی شعبے کےلیے فنڈز بڑھائے گئے ہیں۔

 

 

ان کا کہنا تھا فارن ایکسچینج کی بہتر کارکردگی اور ادائیگیوں کے توازن کی بہتری کےلیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔پاکستانی حکام کے ساتھ جلد معاہدے پر پہنچنے اور مالی امداد فراہم کرنے کےلیے مذاکرات جاری ہیں۔قرض پروگرام کی جلد بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

 

 

وزیراعظم شہباز شریف پرامید ہیں کہ آئی ایم ایف سے معاہدے پر ایک دو دن میں فیصلہ ہوجائے گا۔وزيراعظم نے چند روز میں منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) آئی ایم ایف کرسٹلینا جارجیوا سے آج چوتھا رابطہ کیا، فرانس میں تین ملاقاتوں کے بعد آج ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، جس کے دوران معاشی صورت حال میں بہتری کے اہداف مشترکہ کوششوں سے حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گيا۔

تبصرے بند ہیں.