اسلام آباد:ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ،سالانہ شرح 23 اعشاریہ 59 فیصد پر پہنچ گئی ۔ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی ایک اعشاریہ 28 فیصد بڑھ گئی جبکہ مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 23 اعشاریہ 59 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔رواں ہفتے 5 اشیا سستی اور 17 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
صرف ایک ہفتے میں ٹماٹر 70 اعشاریہ 77 فیصد مہنگے ہوگئے اور ملک میں ٹماٹر کی اوسط فی کلو قیمت 200 روپے سے تجاوز کر گئی۔
تبصرے بند ہیں.