پوری قوم کے ساتھ دھوکا ہوا،تحریک انصاف کاخاتمہ بہت قریب، اگلے وزیراعظم کے امیدوار جہانگیر خان ترین ہوں گے: عبدالعلیم خان

80

لاہور:استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کاکہنا ہے کہ صرف میرے ساتھ ہی نہیں پوری قوم کے ساتھ دھوکا ہوا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صرف میرے ساتھ نہیں پوری قوم کے ساتھ دھوکا ہوا، تحریک انصاف کا دی اینڈ ہے۔ان کاکہنا تھا کہ الیکشن میں کسی بھی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے۔ الیکشن میں پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے خلاف لڑیں گے کیونکہ عوام ان دونوں کے خلاف ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی الیکشن میں کسی بھی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی۔

 

ان کاکہنا تھا کہ اگلے وزیراعظم کے امیدوار جہانگیر خان ترین ہوں گے۔ علیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف کا خاتمہ بہت قریب ہے، عید کے بعد بہت سارے لوگ ہماری جماعت میں شمولیت اختیار کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو ایماندار نہیں سمجھتا۔استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا صرف میرے ساتھ نہیں پوری قوم کے ساتھ دھوکا ہوا۔

 

 

استحکام پاکستان پارٹی بنانےکا فیصلہ سب دوستوں نے ملکرکیاتھا۔پی ٹی آئی میں شامل لوگ نیاپاکستان بنانےمیں چیئرمین کاساتھ دیناچاہتے تھے۔میرا پرویزخٹک سے براہ راست رابطہ نہیں ہوا شاہ محمود سے بھی بات نہیں ہوئی، اسد عمر سے ملاقات ہوئی،انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دی، اسدعمرسیاست کرنا چاہیں گےتوہماری پارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔

 

 

استحکام پاکستان پارٹی کےدروازے سب کےلیےکھلےہیں،عیدکےبعدبہت سارےدوست استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوں گے۔بہت سےلوگ حلقوں اور دوستوں میں مشاورت کررہےہیں۔ پی ٹی آئی چھوڑنےوالوں میں25فیصد سےزائدلوگ ہمیں جوائن کر چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.