شہبازشریف اور آصف زرداری کے درمیان اختلافات کا باعث نہیں بننا چاہتا، چیئرمین پی سی بی کی دوڑ سے دستبردار: نجم سیٹھی
لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی چیئر مین شپ کی دوڑ میں شامل ہونے سے معذرت کر لی۔
نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں آصف زرداری اور شہباز شریف کے درمیان جھگڑے کا باعث نہیں بننا چاہتا۔
چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ کسی بھی قسم کا عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال پی سی بی کے لیے اچھی نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان حالات میں میں پی سی بی کی چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں ہوں۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو نیک تمنائیں بھی دیں۔
تبصرے بند ہیں.