بپر جوئے نے رخ بدل لیا، لیکن خطرہ برقرار

48

کراچی: بحیرہ عرب کے سمندری طوفان کا رخ بدل گیا۔ سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 310 کلو میٹر جبکہ کیٹی بندر  سے 240کلومیٹر دور ہے۔

بحیرہ عرب میں ہوائیں 150 سے 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی  رفتار سے چلنے لگیں۔ سمندری طوفان آج دن 11 بجے پاکستانی حدود میں داخل ہوگا اور کیٹی بندر سے ٹکرائے گا۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کا سجاول اور کھارو کےعلاقوں میں خطرہ بڑھنے لگا جبکہ بپرجوئے سے جاتی، کھارو چھان اور شاہ بندر کے علاقے خطرے کی زد میں ہیں۔

سمندری طوفان کے نتیجے میں پاکستان کے جنوب مشرقی ساحلی پٹی پر آندھی اور گرج چمک کےساتھ موسلا دھاربارش ہوسکتی ہے۔ جنوب مشرقی سندھ میں کچھ مقامات پر شدید بارش بھی ہوسکتی ہے، ٹھٹہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ میں آج سے میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہو گیا جو کہ 17 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری طرف انتظامیہ، پاکستان نیوی اور آرمی کی جانب سے ساحلی علاقوں میں   انخلا کی کوششوں کے ساتھ ساتھ امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.