اسمبلی مدت بڑھانے کے حق میں ہوں، شاہ محمود ڈیل کرکے باہر آئے، ترین کے ساتھ نہیں جاؤں گا، ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گا ، بجٹ بہترین ہے: اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض

98

 

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ اسمبلی کی مدت بڑھانے کی تجویز آئی تو اس کی حمایت کروں گا۔ شاہ محمود قریشی ڈیل کرکے رہا ہوئے۔ ترین کی پارٹی میں نہیں جاؤں گا۔ ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گا۔

 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے اسمبلی اور حکومت کی ایکسٹینشن کی حمایت کااعلان کرتے کہا شاہ محمودقریشی رہائی ڈیل ذریعے ہوئی۔ حکومت کی توسیع کامعاملہ آیاتو حمایت کروں گا۔ الیکشنز اکتوبر میں نہیں۔دال میں کالا ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ  بجٹ بہترین  ہے۔ جو بزدار کو وزیر اعلیٰ بنائے۔گوگی, دم درود پر چلے اس نے کیا خدمت کرنی ہے۔جو خان کو غلط مشورےدیتے تھے وہ سب سے پہلے چھوڑ گئے۔جہانگیر ترین کی جماعت میں نہیں جاؤں گا۔نون ہمارے ساتھ وعدہ نبھائے گی.خان کا تکبر ٹوٹ گیا۔

تبصرے بند ہیں.