راولپنڈی: یوم تکریم شہداء کے موقع پرعسکری قیادت نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہداء نے مادر وطن کی حفاظت کیلئے جانوں کی عظیم قربانیاں دیں، ان کی لافانی قربانیاں آئندہ نسلوں اور ہم وطنوں کیلئے مشعل راہ ہیں، شہدائے پاکستان ہمارے ہیرواورعظیم اثاثہ ہیں، شہداء کی لازوال قربانیوں کو کم تر کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جاسکتی، کچھ بھی ہو جائے شہداء ہمارا فخر تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یوم تکریم شہداء کے موقع پرچیئرمین جوائنٹ چیف اسٹاف کمیٹی اور ریٹائرڈ افسران نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے مادر وطن کی حفاظت کیلئے جانوں کی عظیم قربانیاں دی ہیں،ہمارے عظیم شہداء کی ملکی سالمیت اور مادر وطن کی حرمت کی حفاظت کے لئے قربانیاں لازوال ہیں۔
یوم تکریم شہداء کے دن آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء نے قربانی دیکرملکی سالمیت اور مادرِوطن کی حرمت کی حفاظت کی، شہداء کی یہ لافانی قربانیاں آئندہ نسلوں اور ہم وطنوں کیلئے مشعل راہ ہیں، دشمن کے پروپیگنڈے کے باوجود قوم شہداء کی قربانیاں فراموش نہیں کرسکتی۔
آئی ایس پی آر نے اس موقع پر مزید کہا کہ آج پوری قوم کیلئے شہداء کو یاد کرنے اور خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، شہداء کی مادر وطن کیلئے قربانیاں لازوال ہیں، وطن کی سالمیت خودمختاری اور وقار کیلئے شہداء نے عظیم قربانیاں دیں، شہداء نے پاکستان کے نظریات کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔
انہوں نے کہا کہ شہدائے پاکستان ہمارے ہیرواورعظیم اثاثہ ہیں، شہداء کی لازوال قربانیوں کو کم تر کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جاسکتی، قوم فخر اورعزم کرتی ہے کہ ملک قابل فخرخاندانوں کا مقروض رہے گا، کچھ بھی ہو جائے شہداء ہمارا فخر تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔
تبصرے بند ہیں.