اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد عمر کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری رہا ئی کا حکم دے دیا ہے۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمرکو آج شام 5 بجے جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق رہائی کے بعد اسد عمر اڈیالہ جیل کے باہر اہم پریس کانفرنس کرینگے۔ جس میں وہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرینگے۔
واضح رہے کہ اسد عمر کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتا کیا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.