پلیئنگ کنڈیشنز میں نئی تبدیلیاں

14

دبئی: آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشنز میں نئی تبدیلیاں کر دیں۔ پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں دبئی میں ہونیوالے آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے دوران کی گئی۔
نئی پالیسیوں کے مطابق آئی سی سی میں ریویو کےدوران ایمپائر کی طرف سے دیا جانے والا سافٹ سگنل ختم کر دیا گیا ہے ۔ سافٹ سگنل کے خاتمے کا اطلاق یکم جون سے انگلینڈ اور آئرلینڈ کےدرمیان ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔

ٹی وی امپائر اب ریویو کے دوران سافٹ سگنل نہیں دے گا۔ آن فیلڈ امپائر فیصلے سے پہلے ٹی وی امپائر کےساتھ مشاورت کرے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں ہائی رسک انجری پوزیشن والے پلیئرز کے لئے ہیلمٹ پروٹیکشن کو لازمی قراردیا گیاہے۔ فاسٹ باؤلرز کا سامنا کرتے وقت بیٹرز ہیلمٹ لازمی پہنے گا۔ وکٹ کیپر سٹمپس کے قریب کھڑا ہو تب ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔

دوسری طرف بیٹسمین کےقریب کھڑے فیلڈر کے لئے بھی ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ فری ہٹ پر گیند سٹمپس کو لگنے کے بعد بننے والاسکور اب باقاعدہ سکور شمار ہوگا۔

 

تبصرے بند ہیں.