پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، نیب آرڈیننس ترمیمی بل منظور کرلیاگیا

59

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نیب آرڈیننس ترمیمی بل 2023 کی منظور کر لیا گیا ہے۔نیب آرڈننس ترمیمی بل پر جماعت اسلامی کی ترامیم مسترد کر دی گئی ہیں۔ مشترکہ اجلاس نے انسانی اعضاء کی پیوند کاری ترمیمی بل2021ء کی بھی منظوری دی۔ یہ بل ایم کیو ایم کی کشور زہرہ نے پیش کیا۔
نیب ترامیم کے حوالے سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین نیب کی غیر حاضری میں احتساب کا عمل رک جاتا ہے۔ نئی ترامیم کے بعد چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین نیب کی غیر حاضری پر حکومت کسی سینئر آفیسر کو ذمہ داریاں سونپے گی۔

تبصرے بند ہیں.