اگر وزیراعظم بلائیں تو عمران خان کو افطاری پر ضرور جانا چاہیے: صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

49

لاہور: صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے کہا کہ اگر وزیراعظم بلائیں تو عمران خان کو افطاری پر ضرور جانا چاہیے۔

 

جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوے مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر ظفر اللہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو تجویز دی ہے کہ وہ اگلے جمعہ عمران خان کو افطار پر بلوالیں مگر انہوں نےمیزبان حامد میر کی اس اطلاع سے اتفاق کیا کہ عمران خان اور شہباز شریف ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں۔

 

چیئرپرسن ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان حنا جیلانی نے کہا کہ اگر عمران خان واقعی ڈائیلاگ چاہتے ہیں تو انہیں وزیراعظم شہباز شریف کے پاس جانا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.