امریکہ کے سکول میں فائرنگ، تین بچے ہلاک

35

ٹینیسی: نیش ول کے ایک پرائیویٹ کرسچن ایلیمنٹری سکول میں مسلح شخص نے تین بچوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ پولیس نے مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کیا۔ 
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ بالا واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ول میں صبح 10 بجے کے بعد پیش آیا جہاں تینوں بچوں کو قتل کرنے کے بعد مسلح شخص کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ 
حملہ آور لڑکی تھی تاہم اس کی شناخت ابھی تک سامنے آئی ہے اور نہ ہی یہ معلوم ہوا کہ واقعے میں کتنے افراد زخمی ہوئے اور کس قسم کا اسلحہ استعمال کیا گیا۔ 
سکول میں عملے کے تقریباً 33 افراد اور تقریباً 260 طلباءہیں، واقعے کے فوری بعد طلبا کے والدین کو فون کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ اپنے بچوں کو سکول سے لے لیں تاہم انہیں واقعے کی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ شروع ہونے کے بعد بہت سے طلباءکو اپنے سکول یونیفارم میں عمارت سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ علاقے کے دیگر سکول احتیاطی تدابیر کے تحت لاک ڈاؤن میں چلے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.