اداروں کیخلاف مہم کا مقدمہ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

37

پشاور: سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم چلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سوشل میڈیا کے سربراہ اکرام کھٹانہ نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اکرام کھٹانہ کے خلاف ایف آئی آر شہری حسنین رضا کی درخواست پر تھانہ گلبہار میں درج کی گئی ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ اکرام کھٹانہ اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والوں میں صف اول میں شامل ہے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ 
پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد اکرام کھٹانہ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے، قانون کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائے جائے گی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ اکرام کھٹانہ نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی، ایڈیشنل سیشن جج بخت عالم نے اکرام کھٹانہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کی۔

تبصرے بند ہیں.