راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کی شق 1 کے تحت 30 دن کی نظر بندی کے احکامات کے تحت گرفتار کر کے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مبشر ملک کے احکامات پر ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کیاگیا جبکہ سپرنٹنڈنٹ ڈسڑکٹ جیل اٹک نے وزارت داخلہ، آئی جی جیل پنجاب، ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن و ڈی سی لاہور و اٹک و ڈی پی او اٹک کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایک روز قبل لاہور میں رضاکارانہ طور پر گرفتاری دینے والے شاہ محمود قریشی کو لاہور سے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا، یہ اقدام آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے حکم پر اٹھایا گیا۔
تبصرے بند ہیں.