دعا ہے عمران خان کو رول ماڈل کہنے والے جج کے بچے عمران خان جیسے نکلیں: خواجہ آصف 

62

 

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ عمران خان کو رول ماڈل کہنے والے جج کے بچے عمران خان جیسے نکلیں ۔ میں ساتویں بار پارلیمنٹ پہنچا۔ میرے والد پہلے 6 بار میں پارلیمنٹ کے رکن رہے ہمیں تو کوئی پلاٹ نہیں ملا۔

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے خواجہ آصف نے آخر جانا تو قبر میں ہی ہے تو پھر کیوں اہم عہدوں پر بیٹھے لوگ پلاٹ اکٹھے کیے جا رہے ہیں ادھر بھی ہاتھ مار رہے ہیں ادھر بھی ہاتھ مار رہے ہیں۔

 

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی کے الیکشن کرانے کے حوالے خط کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ۔ ان کے کہنے سے انتخابات نہیں ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.