پرویز مشرف کی میت آج کراچی لائی جائے گی، خصوصی طیارہ کچھ دیر تک دبئی پہنچے گا 

38

 

کراچی : سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کا جسد خاکی آج کراچی لایا جائے گا۔خصوصی طیارہ ان کی میت لینے دبئی کے المکتوم ایئرپورٹ پہنچے گا۔

 

سابق صدر اتوار کی صبح دبئی کے امریکی ہسپتال میں 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے ۔پرویز مشرف اعضا کی خرابی کی بیماری (ایمیلوئیڈوسس ) میں مبتلا۔

 

پرویز مشرف 18مارچ 2016ء سے دبئی کے امریکی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ پرویزمشرف کو کراچی میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدرکی میت لینے کے لیے پاکستان سےطیارہ آج دبئی پہنچےگا ۔ خصوصی طیارہ نور خان ایئر بیس سے دبئی کے المکتوم ایئر پورٹ پہنچے گا۔

تبصرے بند ہیں.