صوابی : تحریک انصاف ضلع صوابی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں ۔ پارٹی کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ چند رہنماؤں کے مسلط کردہ فیصلے اور ڈکٹیشن کی پالیسیاں انہیں قبول نہیں،اسد قیصر کیخلاف بغاوت کردی گئی.۔سابق سپیکر اور شہرام ترکئی کی پالیسیوں سے کارکنوں میں احساس محرومی بہت بڑھ گیا۔
پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کارکنوں نے تحصیل ٹوپی کے علاقوں میں حالیہ مختلف اجلاسوں میں کھل کر اظہار خیال کیا کہ گزشتہ نو سال میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پارٹی کی پالیسیوں پر حاوی رہے ۔
روزنامہ جنگ میں شائع خبر میں بتایا گیا ہے کہ شہرام خان ترکئی سابق صوبائی وزیر تعلیم و صحت نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی تو انہوں نے بھی انہیں کوئی اہمیت نہ دی جس سے حامیوں میں احساس محرومی پیدا ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تین دن قبل اسد قیصر نے اسلام آباد میں اپنے قریبی ساتھیوں سے اہم ملاقات کی تھی ۔ملاقات کا مقصد یہ تھا کہ مخالفت کرنے والے رہنماؤں اور کارکنوں کا کیسے مقابلہ کیا جائے ۔
تبصرے بند ہیں.