پشاور: عدالت عالیہ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم نے پی ٹی ایم کے ایم این اے علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس دوران علی وزیر کے وکیل شیر افضل مروت اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد علی وزیر کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ اداروں کے خلاف چارسدہ میں نفرت انگیز تقریر کرنے پر علی وزیر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھ جبکہ ان کے خلاف مجموعی طور پر 19 مقدمات درج ہیں۔
تبصرے بند ہیں.