فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

29

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کو چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کو دھمکی دینے کے الزام میں گرفتاری کے بعد 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص راجہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
دوران سماعت پولیس اور پراسیکیوٹر نے ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے بعد میں سنایا، جس کے مطابق فواد چوہدری کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا۔ 
جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے محفوظ فیصلہ سنایا جس میں پولیس اور وکیل الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا۔
عدالتی حکم کے بعد پی ٹی آئی نے فواد چوہدری کی ضمانت دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس سلسلے میں وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم کچھ ہی دیر میں درخواست ضمانت دائر کردیں گے۔

تبصرے بند ہیں.