لاہور (نعیم ملک) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے بعد نیشنل اکاؤنٹیبلیٹی بیورو (نیب) نے بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو کلین چٹ دے دی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے کے بعد نیب نے بھی سلمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں کلین چٹ دیدی ہے ۔ نیب نے عدالت میں اپنے بیان جمع کرادیا ہے۔ جس میں نیب نے کہا کہ ہے کہ سلیمان شہباز کی گرفتاری مطلوب نہیں ۔سلیمان شہباز نے اپنی عبوری درخواست ضمانت واپس لے لی۔
احتساب عدالت نے سلیمان شہباز کی طرف سے واپس لیے جانے پر درخواست نمٹا دی۔ سلیمان شہباز کے وکیل امجد پرویز کا کہنا ہے کہ نیب کے مطابق وارنٹ گرفتاری تحقیقات میں ہیں ۔ان کی گرفتاری کی ضرورت نہیں ۔
نیب وکیل نے کہا کہ انہیں جواب جمع کروانے کا کہا مگر جمع نہیں کیا گیا ۔ ترمیم شدہ قانون کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے۔ نیب تفتیشی نے کہا کہ ابھی ان کی گرفتاری کی ضرورت نہیں ۔
عدالت نے استفسار کیا کہ ہارون یوسف کے حوالے سے کیا کہتے ہیں؟تفتیشی نے جواب دیا کہ ان کے حوالے سے ابھی جواب جمع نہیں کروایا ۔جلد جواب جمع کروا دیں گے۔
تبصرے بند ہیں.