چین میں کورونا نے تباہی مچادی ، روزانہ 12 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ 

33

 

بیجنگ : چین میں کورونا نے تباہی مچادی ہے۔ روانہ 12 ہزار اموات ہو رہی ہے۔5 دن کے دوران کورونا سے تقریباً 60 ہزار اموات ہوئیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی حکام کی جانب سے بتائی گئی اموات میں گھر پر ہونے والی اموات شامل نہیں ہیں۔ماہرین پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ چین میں کورونا وائرس کی لہر عروج پر ہے۔چین میں نئے قمری سال کی چھٹیاں شروع ہونے پر کورونا وائرس کے مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

 

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین میں کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد سے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کا رش دیکھا جارہا ہے۔چین میں 8سے 12جنوری کے دوران کورونا وائرس سے اسپتالوں میں تقریباً 60 ہزار اموات ہونے کا انکشاف کیا جا چکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.