وزیراعظم شہباز شریف کا نیپال کے فضائی حادثے میں جانی نقصان پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار

30

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا نیپال کے شہر پوکھرا میں فضائی حادثے میں جانی نقصان پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار ۔

 

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ مشکل اور غم کے اس وقت میں ہماری ہمدردی اور دعائیں نیپال کی حکومت ، متاثرہ خاندانوں اور نیپال کے عوام کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر کے ساتھ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے ۔

 

واضح رہے کہ نیپال میں مقامی ائیر لائن کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے 64 لاشیں نکال لی گئیں ہیں ۔ کچھ لوگ شدید زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ کھٹمنڈو سے پوکھرا جانے والے طیارے میں 72 افراد سوار تھے ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.