سندھ بلدیاتی انتخابات: حافظ نعیم الرحمان کا کراچی میں لیڈ ملنے کا دعویٰ

27

کراچی: سندھ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کو کراچی میں لیڈ مل گئی ، جماعت اسلامی کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے ۔ جماعت اسلامی کے کارکنوں کا مختلف علاقوں میں جشن جاری ہے ۔

 

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پارٹی کی جیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی 100 سے زائد یوسیز میں آگے ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ انتخابات کے حوالے سے کسی قسم کا بڑا دعویٰ کرنے میں محتاط ہوں لیکن جو نمبرز بتا رہے ہیں ان کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل ، ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ڈسٹرکٹ کورنگی میں ہم بہت اچھی پوزیشن میں ہیں ۔

 

دوسری جانب ، پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف بھی کراچی میں کامیابی کے دعوے کر رہی ہے ۔ اب سرکاری نتائج آنے پر ہی صورتحال واضح ہو گی کہ کون سی پارٹی کراچی کا میئر بنانے میں کامیاب ہوتی ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.