دہشت گردوں کے ساتھ کوئی بات نہیں ہو گی: پیپلز پارٹی

70

کراچی: پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ کوئی بات نہیں ہو گی، آئندہ الیکشن سے پہلے انتخابی اصلاحات مکمل ہونی چاہئیں۔ 
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا ہائبرڈ اجلاس ہوا۔ 
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرحت اللہ بابرکا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اداروں کو آئین کے اندر کردار ادا کرنے کا موقع دیا جائے، آئین کی خلاف ورزی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی، ریاستی اداروں سے توقع ہے کہ وہ اپنا آئینی کردار ادا کریں گے اور سیاست میں مداخلت نہیں ہو گی۔
پیپلز پارٹی کے رہنماءفرحت اللہ بابر کے مطابق سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ کوئی بات نہیں ہو گی، غیر مسلح ہوئے بغیرکسی سے بات نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی ای سی نے آئندہ الیکشن سے پہلے انتخابی اصلاحات مکمل کرنے پر زور دیا ہے جبکہ اجلاس میں اداروں کے خلاف سابق وزیراعظم کے پراپیگنڈے کی مذمت اور لاپتہ افراد کے معاملے پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔ 

تبصرے بند ہیں.