لکی مروت میں مسلح افراد کی پولیس موبائل پر فائرنگ، سپاہی شہید

13

لکی مروت: خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مسلح افراد کے پولیس موبائل پر حملے کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او زخمی ہو گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لکی مروت کے تھانہ ور گاڑی میں پولیس پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سپاہی سمیع اللہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کے بعد وقوعہ کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کئے جبکہ دہشت گردوں کی تلاش کیلئے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھانے کے ساتھ اطراف میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا۔

تبصرے بند ہیں.