اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کے قائد کو اہم حکومتی فیصلوں سے آگاہ کیا ۔
نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قائد ن لیگ نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے نئے سال کی مبارکباد دی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے نواز شریف کو اہم حکومتی فیصلوں سے بھی آگاہ کیا ۔
سابق وزیر اعظم نوازشریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کو تیز کیا جائے ۔
تبصرے بند ہیں.