ترکیہ کے ریسٹورنٹ میں دھماکہ، کم از کم سات افراد ہلاک، متعدد زخمی

26

انقرہ: مغربی ترکیہ صوبہ آیدین کے ضلع نازیلی میں ایک ریستوران میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔

 

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبے کے گورنر نے بتایا کہ ابتدائی نتائج سے معلوم ہوا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب عملہ کچن میں استعمال ہونے والے خالی گیس سلنڈر کو تبدیل کر رہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں چار دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

 

جائے وقوعہ سے ملنے والی تصاویر میں ایک کثیر المنزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ڈونر کباب فروخت کرنے والے ایک ریستوراں کا ملبہ دکھایا گیا ہے جس کا فرنٹ دھماکے کے نشانات سے سیاہ ہو گیا تھا۔

 

تبصرے بند ہیں.