راولپنڈی: وزیراعظم شہباز شریف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور بنوں سی ٹی ڈی کمپلیکس آپریشن میں زخمی افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں سی ڈی کمپلیکس آپریشن میں زخمی ہونے والے افسروں اور جوانوں سے سی ایم ایچ راولپنڈی میں ملاقات کی۔
شہباز شریف نے سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے والے جوانوں کے حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کہ شہداءاور ان کے خاندانوں نے پاکستانی عوام کی سلامتی اور سیکورٹی کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.