اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل بل 2022ءاور پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل 2022 سمیت دیگر متعدد بلز منظور کر لئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کی جانب سے پیش کیا گیا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل بل 2022ءمنظور کیا گیا۔
بل میں وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل کی ترامیم بھی شامل ہیں جنہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ فلور پر اظہار خیال کرتے ہوئے بل کی منظوری کوخوش آئندہ قرار دیا۔ اجلاس میں پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل 2022 سمیت دیگر متعددبلز بھی منظور کئے گئے۔
تبصرے بند ہیں.