لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا (کے پی) اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ صرف عمران خان کو معلوم ہے اور ابھی تک اس کی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہفتے کے روز اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے کیا مذاکرات ہو رہے ہیں میرے علم میں نہیں، مذاکرات سے متعلق صرف صدر مملکت بہتر بتاسکتے ہیں البتہ حکومت سے مذاکرات مشروط ہیں، ان میں الیکشن کی تاریخ پربھی گفتگو ہونی چاہیے۔
پرویز خٹک نے پاکستان مسلم لیگ (ق) سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اہم اتحادی ہیں اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والی کمٹنٹ پر قائم ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ماہرین نے ملک کو جس گرداب میں پھنسا دیا اس سے نکلنے کا راستہ صرف انتخابات ہیں، چوہدری نثار سے کوئی رابطہ نہیں، انہیں مشورہ دوں گا کہ وہ سیاست کریں۔
تبصرے بند ہیں.