باغ : آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرا مرحلے میں پولنگ جاری ہے۔ پونچھ ڈویژن کے 4اضلاع راولاکوٹ ،باغ ،سدھنوتی اور حویلی میں ووٹرز حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق صبح 8بجے سے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5بجے تک جاری رہے گی ۔سکیورٹی کے سخت اقدامات انتظامات کیے گئے ہیں۔ آزادکشمیر پولیس کے ساتھ ساتھ پنجاب پولیس اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
چاروں اضلاع کی 787 نشستوں پر انتخابات میں 8 خواتین سمیت 3 ہزار 859 امیدوار مدمقابل ہیں۔ ووٹنگ کے لیے 1 ہزار 867 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ پونچھ ڈویژن میں 12 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.