راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے فوجی فاو¿نڈیشن کا دورہ کیا اور مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا جبکہ صحت عامہ کیلئے فوجی فاؤنڈیشن کی کوششوں اور کردار کو سراہا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے فوجی فاؤنڈیشن کے صحت عامہ کے منصوبوں کا بھی مشاہدہ کیا جبکہ انہیں مصنوعی اعضا لگانے کی جدیدترین سہولت پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف کو فاؤنڈیشن یونیورسٹی نرسنگ کالج کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا جبکہ آرمی چیف نے 146 بستروں پر مشتمل نو تعمیر شدہ ایسٹ رج ہسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں پرائیویٹ مریضوں کا بھی علاج کیا جاتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے صحت عامہ کیلئے فوجی فاؤنڈیشن کی کوششوں اور کردار کو سراہا، فوجی فاؤنڈیشن سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو ملازمت کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.