آصف علی زرداری کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات

19

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری سے وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے ملاقات کی جس دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں سابق صدرآصف علی زرداری سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس دوران ملک کی معاشی اورسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے آصف زرداری کو ملک کی معیشت کے سدھار کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے بھی آگاہ کیا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں ملک کے مستقبل کے سیاسی منظرنامے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

تبصرے بند ہیں.