اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی ریلی، جلسے جلوس یا احتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ 23 جنوری 2023 تک کیلئے کیا گیا ہے اور اب 5 یا اس سے زائد افراد ریلی یا جلسے کیلئے ریڈ زون میں بھی جمع نہ ہوں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں پہلے سے نافذ دفعہ 144 کی پابندی گزشتہ شام ختم ہوئی تھی جبکہ وفاقی دارالحکومت کو اہم مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیض آباد کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر مکمل سیل کر دیا جائے گا اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آج سے فیض آباد، کورال چوک اور 26 نمبر چونگی سے داخلی راستے بند ہوجائیں گے جبکہ فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پر 20 ہزار نفری لگائی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.