نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی وزیراعظم سے ملاقات

45

اسلام آباد: نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نئے آرمی چیف عاصم منیر وزیر اعظم آفس پہنچے اور وزیراعظم شہباز شریف کو سلیوٹ کیا جبکہ وزیراعظم نے جنرل عاصم منیر کو ان کی تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔ 
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے بھی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور وزیراعظم نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ 
واضح رہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرری کی سمری آج صدر کو موصول ہوئی تھی جس پر انہوں نے زمان پارک لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ مشاورت کی اور اسلام آباد واپس پہنچے۔ 
ایوان صدر پہنچنے کے بعد انہوں نے دونوں اہم تعیناتیوں کی سمری پر دستخط کر دئیے اور یوں انہوں نے آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر منظوری دی۔ 

تبصرے بند ہیں.