لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرکے آئی جی پنجاب نے رپورٹ سپریم کورٹ جمع کرا دی ہے۔ رپورٹ اے آئی جی لیگل کی وساطت سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع کرائی گئی۔
نیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے گزشتہ روز آئی جی پنجاب کو حکم دیا تھا کہ وہ 24 گھنٹے کے اندر اندر ایف آئی آر درج کریں ورنہ سوموٹو نوٹس لیں گے اور آپ کے خلاف کارروائی ہوگی۔
سپریم کورٹ کے حکم پر تھانہ سٹی وزیر آباد میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے کو پی ٹی آئی نے مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک ہماری درخواست کے مطابق مقدمہ درج نہیں ہوتا ہم تسلیم نہیں کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.