توشہ خان، عمران خان نے 3 قیمتی گھڑیوں کی کم قیمت لگوائی، ادائیگی کسی اور اکاؤنٹ سے کرائی: نیب نے تحقیقات شروع کردی

25

 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن ، ایف آئی اے کے بعد نیب نے  بھی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ نیب نے کابینہ ڈویژن اور سرکاری توشہ خان سے عمران خان کے تحائف کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔

 

نیب ذرائع کے مطابق عمران خان کا توشہ خانہ تحائف لیتے ہوئے اشیاء کے کم ریٹ لگائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ عمران خان کی توشہ خانہ سے لی گئی تین گھڑیوں کی خریداری میں اپریزر رپورٹ بھی مشکوک قرار دی گئی ہے۔

 

نیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے تین قیمتی گھڑیوں گراف اور رولیکس کی انڈر انوائسنگ کا انکشاف بھی ہوا ہے، توشہ خانہ سے تحائف خریدتے ہوئےعمران خان کا رقوم کی ادائیگی بھی کسی اور کے اکاؤنٹ سے کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

 

نیب نے توشہ خانہ کیس میں کابینہ ڈویژن، سرکاری توشہ خانہ کے افسران اور رانا ابرار خالد کا ابتدائی بیان قلمبند کرلیا ہے۔ ڈی جی نیب راولپنڈی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کی نگرانی کررہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.