اسلام آباد :جسٹس (ر) شکور پراچہ نے سینیئرصحافی ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی ۔
جسٹس (ر) شکور پراچہ کا کہنا ہے وفاق کوآگاہ کردیا ہے کہ شہید کی والدہ نے کمیشن پرعدم اطمینان کا اظہارکیا، انہوں نے چیف جسٹس پاکستان کوانصاف کیلئے درخواست بھی دے رکھی ہے،کمیشن میں نامزد ایک ممبرپہلےسے نیروبی کا دورہ کرچکاہے، پہلے سے تفتیش کا حصہ بننے والا شخص قانونی طورپرکمیشن کا حصہ نہیں بننا چاہیے،میڈیا نمائندے کا بھی کمیشن میں ہونا ضروری ہے تاکہ انصاف ہوتا نظرآئے۔
جسٹس (ر) شکورکا کہنا ہے وزیراعظم سے متفق ہوں کہ چیف جسٹس کیس میں کمیشن بنائیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے لاہورہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ عبدالشکورکی سربراہی میں تین رکنی کمیشن تشکیل دیا تھا،ایڈیشنل آئی جی پولیس ڈاکٹرعثمان انوراورڈپٹی ڈائریکٹرآئی بی عمرشاہد حامد کمیشن میں شامل تھے،کمیشن نےسینئرصحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے بعد 30 یوم کےاندراپنی رپورٹ وفاقی حکومت کوپیش کرنا تھی۔
انہوں نے مزید کہا وزارت داخلہ کی تشکیل دورکنی کمیٹی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کےلیے کینیا میں موجود ہے، تحقیقاتی ٹیم میں ڈائریکٹرایف آئی اے اطہروحیداورڈائریکٹرآئی بی عمرشاہد شامل ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.