پی ٹی آئی لانگ دوبارہ شروع ہونے کے اعلان پر اسلام آباد میں سندھ پولیس اور ایف سی طلب

7

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 8 نومبر کو لانگ مارچ کا آغاز کے اعلان پر سندھ پولیس اور ایف سی کی نفری بھی واپس اسلام آباد طلب کی جا رہی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے معذرت کی گئی کہ آئندہ دو ہفتوں میں عوام کو اسلام آباد میں ممکنہ مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے اور متوقع امن عامہ کے پیش نظر عوام کو رکاوٹیں درپیش آسکتی ہیں۔
پولیس کے مطابق تاحال اسلام آباد کے تمام راستے آمدورفت کیلئے کھلے ہیں تاہم عوام سے گزارش ہے کہ اسلام آباد کیپٹل پولیس سے تعاون کریں۔
واضح رہے کہ وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد وہ زخمی ہوگئے تھے دوران علاج انہوں نے ویڈیو پیغام دیا کہ صحت یاب ہونے تک مارچ ملتوی کیا جارہا ہے، اب انہوں نے 8 نومبر سے والا لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.