اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سائفر آڈیو انکوائری میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءشاہ محمود قریشی کو طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کر دیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق شاہ محمود قریشی کو 3 نومبر کیلئے طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کواٹر طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ تین نوٹسزپر حاضرنہ ہونے کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.