اسلام آباد: چینی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی میں دونوں ممالک نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے ۔
پاکستان چائنہ بزنس انویسٹمنٹ فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ سیلاب کے باعث پاکستان کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ، چینی صدر کی جانب سے بھی پیغام دیا گیا تھا کہ سیلاب کے چیلنج سے نکلنے کیلئے پاکستان کی مدد جاری رہے گی ۔ چین مستقبل میں بھی امدادی سامان اور رقوم سیلاب متاثرین کیلئے بھیجے گا ۔
چینی سفیر نے مزید کہا کہ چین پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے ۔ سی پیک منصوبے سے دونوں ممالک کے تعلقات اور عوامی رابطوں کو فروغ ملے گا ۔ سی پیک منصوبے سے ہزاروں پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔
ادھر ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین گہرے اور ہر مشکل میں آزمودہ دوست ہیں ۔ اقتصادی راہداری کی بدولت چین پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والا بڑا ملک بن گیا ہے ۔ پاک چین مستقبل برادرانہ تعلقات سے گہرے اقتصادی تعلقات میں مضمر ہے ۔ پاکستان کی چین کیلئے برآمدات کو بڑھانا ہوگا ۔
تبصرے بند ہیں.