آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹرکچر پر اعتماد کا اظہار

46

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کورکمانڈر کانفرنس ہوئی ، جس میں ملکی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پُرعزم ہے ۔

 

آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ، فورم کا پاکستان کے مضبوط نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹرکچر پر اعتماد کا اظہار ۔ فورم کا ملک کے اسٹریٹجک اثاثوں سے متعلق سکیورٹی انتظامات پر اعتماد کا اظہار ۔

 

کانفرنس میں شرکا نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ فورم کو سندھ ، بلوچستان میں سیلاب کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا ۔ فورم کو ریلیف اور بحالی کی کوششوں کیلئے سول انتظامیہ کو فوج کی مدد سے آگاہ کیا گیا ۔

 

کور کمانڈر کانفرنس میں شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے اور ملک میں اسٹریٹجک اثاثوں کا جامع نظام قائم ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.