کراچی:شاہ لطیف ٹاون میں مسلح ملزمان نے ایک شخص کو ہتھوڑے کے وار کر کے زخمی کرنے کے بعد گولی مار کر قتل کر دیا ۔ مقتول پرویز علی خان کی اہلیہ کو بھی چند ماہ قبل قتل کر دیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے قائد آباد شاہ لطیف ٹاون کی آفریدی کالونی میں مسلح ملزمان نے ایک شخص کو ہتھوڑے کے وار کر کے زخمی کرنے کے بعد گولی مار کر قتل کر دیا، واردات کے بعد ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 50 سالہ وزیر علی خان سومرو کے نام سے ہوئی ہے جسکا تعلق شہداد کوٹ سے ہے اور چند ماہ قبل اسکی اہلیہ کو کورنگی کے علاقے میں قتل کر دیا گیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ واردات ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جسکے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے ۔
تبصرے بند ہیں.