سڈنی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیدرلینڈ نے نمیبیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ۔
نیدرلینڈ نے 122 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا ، اختتامی اوورز میں سنسنی خیزمقابلہ ہوا ، فاتح ٹیم کی جانب سے باس ڈی لیڈے نے آل راؤنڈ پرفارمنس دکھائی ، انہوں نے 30 رنز بنائے جبکہ دو وکٹیں بھی حاصل کیں ۔
یہ نیدر لینڈ کی مسلسل دوسری کامیابی ہے ، آج دوسرے میچ میں سری لنکا کا مقابلہ یو اے ای سے ہو رہا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.